حاضر جواب طالب علم
Intelligent Student
ایک روز ریاضی کے
ٹیچر بہت خوش تھے۔ کلاس میں لطیفوں ،پہلیوں کا دور شروع تھا۔ خود ٹیچر بھی بہت مگن
تھے۔ بچے بھی خوش تھے۔
ٹیچر نے بچوں سے کہا
’’ اگر کوئی ایسا سوال کرے جس کا جواب کوئی نہ دے سکے تو میں اسے دس روپیہ انعام
دونگا۔ یہ سنتے ہی لڑکا کھڑا ہوا ور سوال کیا کہ چیونٹیوں کی قطار جاری تھی۔ سامنے
والی چونٹی کہتی ہے میرے پیچھے تین چیونٹیاں ہیں۔ پیچھے والی کہتی ہے میرے آگے تین
چونٹیاں ہیں بیچ والی کہتی ہے میرے آگے دو اور پیچھے دو چیونٹیاں ہیں۔
بتائے کل کتنی چوٹیاں
ہیں؟ ٹیچر اور سارےبچے سوچنے لگے۔ کچھ دیر بعد ٹیچر نے کہا ’’ تم نے سوال غلط کیا ہے پھر سوچ کر
دوبارہ سوال کرو۔‘‘
بچے نے کہا نہیں میں نے سوال صحیح کیا ہے۔ آخر تھک ہار کر ٹیچر اور سارے بچوں نے شکتست تسلیم کر لی۔ ٹیچر نے انعام دیکر کہا کہ ’’ اب تم اس کا صحیح جواب بتاؤ۔
بچے نے نہایت اطمینان سے جواب دیا کہ ’’بیچ والی چیونٹی جھوٹ بولتی ہے‘‘