Type Here to Get Search Results !

Hollywood Movies

Husband wife jokes|بیوی اور شوہر کے لطیفے

 Husband wife jokes

بیوی اور شوہر کے لطیفے

Husband wife joke بیوی اور شوہر کے لطیفے


شوہر میری ٹوپی کہاں ہے۔۔۔

بیوی:۔ آپ کے سر پر ہے۔۔

شوہر اچھا ہوا یاد کروا دیا۔۔۔۔

ورنہ میں ننگے سر پہنچ جاتا۔۔۔

***********

بیوی :میں چاہتی ہوں کہ کراچی میں کوئی چورنگی یا کالونی میرے نام پر بھی ہوں-

شوہر :کراچی میں یہ دونوں چیزیں تمہارے نام پر Already ہیں۔۔

بیو ی : خوشی سے وہ کونسی؟

شوہر :انگن چورنگی اور بھینس کالونی- 

***********


بیوی (شوہر سے) تم مجھے اسی دروباتیں        بولو کہ ایک سے میں خوش ہو جاؤ اور دوسری سے مجھے غصہ آجائے۔۔

شوہر:۔                   پہلی      بات      تم میری زندگی ہو۔۔

اور دوسری   بات   لعنت ہے ایسی زندگی پر ۔۔

***********

شوہر :           جمعہ کی نماز پڑھ کے گھر آیا اور خوشی سے بیوی کو اٹھا کر جھومنے لگا۔۔

        بیو ی: کیا مولوی صاحب نے رومینس پر خطبہ دیا ہے۔ 

*************

بیوی۔ صبح سامنے والے حاجی صاحب آفس جانے سے پہلے اپنی بیوی کو پیار کر تے ہے ----

کیا آپ کا دل نہیں کرتا ۔۔۔

شوہر: کرتا تو ہے لیکن اس کے شوہر سے ڈرتا ہوں۔۔۔ 

***********

Husband wife jokes


بیوی :میں گھر چھوڑ کر جا رہی ہوں ۔۔۔

شوہر: جان چھوڑو۔۔۔

بیوی: یہ آپ کی جان کہنے والی عادت مجھے ہمیشہ روک لیتی ہے۔۔۔

***********

بیوی : آج کل میں بہت خوبصورت ہو رہی ہوں۔۔

شوہر : تمہیں کیسے پتا چلا۔۔

بیوی :میری خوبصورتی کو دیکھ کرروٹیاں بھی جل رہی ہیں۔۔ 


***********

بیو ی: ایک ہزار روپے چاہیے شاپنگ کو جانا ہے۔۔

شوہر :تمہیں روپوں کی نہیں عقل کی ضرورت ہے۔۔

بیوی:۔ اب تم سے وہی چیز مانگی جا سکتی ہے جوتمہارے پاس ہو۔۔ 

***********

بیوی :اگر میں گم ہو گئی تو تم کیا کرو گے۔۔

شو ہر :  اخبار میں اشتہار دلواؤں گا---

بیوی:۔ تم کتنے اچھے ہو کیا لکھو گے۔۔

شوہر :کہ تم جہاں بھی رہو خوش رہو۔۔
*********** 

بیوی :آپ مجھ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔۔

شوہر :بہت ---

بیوی:۔ کیا مطلب ---

شوہر: مطلب کے میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔۔۔

بیوی:۔ پھر بھی کچھ تو بتاؤ نا اگر میں مر گئی تو تم کیا کرو گئے۔۔

شوہر :مجنوں ہو جاؤں گا۔ پاگل ہو جاؤں گا۔۔۔

بیوی: کیا تم دوسری شادی تو نہیں کرو گئے ۔۔۔

شوہر: پاگل انسان کا کیا بھروسہ کچھ بھی کر سکتا ہے--

*********** 

بیوی: میری شرافت دیکھو میں نے تمہیں دیکھے بغیر شادی کر لی۔۔

شوہر :اور تم میری شرافت دیکھو میں نے دیکھ کے بھی انکار نہیں کیا۔۔

*********** 

بیوی :گھر دیر سے آئی اور بیڈروم میں دیکھا کہ دو کی  بجا ئے چار پاؤں نظر آ رہے ہیں۔

اس نے کرکٹ بیٹ اٹھا کے مارنا شروع کر دیا جب تھک گئی تو دیکھا کہ اس کا شوہر باہر بیٹھا ہے۔۔

بیوی۔ آپ ادھر ہے تو اندر کون ہے۔۔

شوہر :تمہارے امی ابو آئے تھے میں نے انھیں بیڈ روم میں سلا دیا تھا۔۔۔

*********** 

شوہر: سنتی ہو تمہاری سہیلی غلط آدمی سے شادی کر رہی ہے تم اسے روکتی کیو ں نہیں ---

بیوی :۔ میں کیوں روکوں اس نے مجھے روکا تھا کیا؟؟

شوہر : ( بیوی سے) یہ کھڑکی کا شیشہ تم نے توڑا ہے یہ اب تم اپنے پیسوں سے لگواؤ گی۔۔۔

 ***********

husband wife jokes


شوہر : ( بیوی سے) یہ کھڑکی کا شیشہ تم نے توڑا ہے یہ اب تم اپنے پیسوں سے لگواؤ گی۔۔۔

بیوئی:۔ میں کیوں لگواؤں! میں نے تمہیں جوتا مارا تم سامنے سے ہٹیے کیوں۔۔۔ 

***********

بیوی:۔ خدا نخواستہ گھر میں چور آ جائیں تو تم کیا کرو گے۔۔

شوہر وہ ہی کروں گا جو وہ کہیں گئے پہلے کون سی میری یہاں چلتی ہے۔۔

***********

بیوی: فرض کرو کہ میں تمہاری ہر بات ما نوں اور سمجھوں تو۔۔۔

شوہر: جھلتے جھلتے زمین پر گر گیا۔۔

بیوی: کیا ہوا ؟؟

شوہر : مجھ سے تو فرض ہی نہیں ہو رہا۔ 

***********

شوہر:۔ لگتا ہے پڑوسیوں کے گھر بکرا ذبح ہو رہا ہے ہمیں آج گوشت ملے گا۔۔۔

بیوی۔ تم اپنے کان صاف کر او وہ TV پر الطاف بھائی خطاب کر رہے ہیں۔۔۔

***********

بیوی  :شوہر سے: آپ قربانی کا جانور کب لاؤ گئے۔۔

شوہر :۔ بیگم مجھے ہی ذبح کر لو۔

بیوی۔ گدھے کی صرف کمائی حلال ہے۔۔

قربانی نہیں۔۔۔ 

***********

بیوی:۔ شادی کی سالگرہ کے دن ہم ایک بکرا ذبح کریں گے۔۔

شوہر: کیوں غلطی تو میں نے کی تھی بکرے کا کیا قصور ہے۔۔۔

***********

بیوی:۔ میں سوچتی ہوں کہ اگر میں مر گئی تو آپ کا کیا ہو گا۔۔

شوہر : لیکن میں تو سوچتا ہو کہ اگر تم نہ مری تو میرا کیا ہو گا۔۔

***********

بیوی شوہر سے:۔ چلے آنکھ مچولی کھیلتے ہیں۔۔

اگر آپ نے مجھے ڈھونڈ لیا تو ہم شوپنگ کرنے چلیں گئے۔۔

شوہر: اور اگر نہ ڈھونڈ سکا تو۔۔

بیوی:۔ گھبراتے ہوئے۔۔

بیوی:۔ ایسا تو مت کہیں میں دروازے کیسے پیچھے ہی چھپ جاؤں گی۔۔

***********

بیوی اور شوہر مارکیٹ جا رہے تھے تو ایک فقیر نے کہا۔۔۔

شہزادی 5 روپے دے دو اندھا ہوں۔۔

شوہر: دے دو تمھیں شہزادی کہ رہا ہے ضرور اندھا ہو گا۔۔

***********

ایک عورت نے گھبرا کر شوہر کو اطلاع دی۔۔

اب میں کوکنگ کی کلاس اٹینڈ کرنے نہیں جایا کروں گی۔۔

شوہر :کیوں۔۔

بیو   ی: آج غلطی سے مجھ سے کچھ جل گیا۔۔

شوہر: کیا جل گیا۔

بیوی: کلاس روم ۔

***********

بیوی نے نئی سم لی اور سوچھا کہ شوہر کو سرپرائز دوں۔۔

بیوی :کچن میں گئی اور شوہر کو کال کی۔

پپو  ڈارلنگ ۔۔ شوہر نے ہلکی آواز میں جواب دیا۔۔ تم بعد میں کال کرنا ابھی کمینی کچن میں ہے۔۔

***********

بیوی: تم سوتے ہوئے مجھے گالیاں دے رہے تھے۔۔

شوہر:۔ تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔۔

بیوی:۔ کیا غلط  فہمی  ہو   ئی  ہے۔۔

شوہر: یہی کہ میں سو رہا تھا۔۔

***********

بیوی:۔ تم ساری دنیا میں بھی ڈھونڈو تو مجھ جیسی دوسری نہیں ملے گی۔۔

شوہر:۔ تم کیا سمجھتی ہو۔ میں دوسری بھی تم جیسی ہی ڈھونڈوں گا۔

***********

بیوی ا:پنے شوہر سے) آپ تو کہتے تھے کہ شادی کے بعد بھی مجھے بہت پیار کرو گے۔

شوہر :تو مجھے کیا پتا تھا کہ تمہاری شادی مجھ سے ہی ہو جائے گی۔

***********

میاں بیوی ڈاکٹر کے پاس گئے۔۔

کلینک سے باہر نکل کر بیو ی بولی۔۔

ڈاکٹر نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں میں سیر کرو تاکہ طبیعت پر اچھا اثر پڑے۔۔

شوہر :۔ سر کھجاتے ہوئے اچھا۔۔

بیوی :تو اب آپ فیصلہ کر لو کہاں کہاں جانا ہے۔۔

شوہر: چلو دوسرے ڈاکٹر کے پاس۔۔۔

**********

بیوی نے شوہر کو فون کیا اور بولی۔۔۔

بیوی:۔ کیا کر رہے ہو۔۔؟

شوہر: آفس میں ہوں بہت مصروف ہوں اور تم کیا کر رہی ہو ڈارلنگ۔۔؟

بیوی: Kafe" میں ہوں تمہارے پیچھے بیٹھی ہوں ذلیل انسان۔

***********

بیوی:۔ تم نے کبھی سوچا ہے کہ میری شادی کسی اور سے ہو جاتی تو کیا ہوتا؟

شوہر: نہیں میں نے کبھی کسی کا برا نہیں سوچا۔

***********

بیمار شوہر مجھے جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے جاؤ۔

بیو ی ۔ وہ کیوں؟

شوہر: روز صبح مرغے  کی طرح اٹھ جاتا ہوں گدھے کی طرح کام کرتا ہوں گھر آکے کتے کی طرح ذلیل ہوتا ہوں اور رات کو بھینس کے ساتھ سو جاتا ہوں۔ 

***********

بیوی کو تھپڑ مار کے شوہر بولا آدمی اسے ہی مارتا ہے جسے پیار کرتا ہے۔

بیو  ی نے دو تھپڑ چار لاتیں دس بارہ ڈنڈے مارے اور بولی آپ کیا سمجھتے ہیں کہ میں آپ سے پیار نہیں کرتی؟

***********

بیوی:۔ آپ کو میری خوبصورتی زیادہ اچھی لگتی ہے یا عقل مندی؟

شوہر :مجھے تمہاری یہ مذاق کی عادت بہت اچھی لگتی ہے۔

***********

بیوی شوہر سےجب آپ کسی نوجوان لڑکی کو دیکھتے ہیں تو دیکھتے ہی رہتے ہیں

آپ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آپ شادی شدہ ہیں۔

شوہر :اس وقت تو یہ احساس اور زیادہ شدت سے ہوتا ہے۔

***********

شوہر :مجھے غصہ مت دلاؤ نہیں تو میرے اندر کا جانور جاگ جائے گا۔

بیوی  :تو کیا ہوا؟ میں چوزے سے نہیں ڈرتی۔

***********

بیوی:(شوہر سے) کہاں جا رہے ہو جی؟

شوہر: خودکشی کرنے جا رہا ہوں۔

بیوی: لیکن یہ زیورات کا ڈبہ کہاں لے جا رہے ہو؟

شوہر: میں کوئی بیوقوف ہوں جو سکندر کی طرح اس دنیا سے خالی ہاتھ جاؤں گا؟ 

***********

بیوی :(شوہرسے) میں چالیس برس کی تو نہیں لگتی ہوں۔

شوہر: ہاں اب تو نہیں لگتی ہو لیکن چند برس پہلے تم سچ سچ چالیس برس کی  تھیں   -

***********

بیوی نے شرماتے ہوئے اپنے شوہر سے کہا۔

آپ تو ذرا بھی رومانٹک نہیں ہیں۔ راحیلہ کا شوہر اسے میرا چاند میرا تارا کہہ کر بلاتا ہے۔

شوہر نے جواب دیا۔

وہ ماہر فلکیات ہے اور میں حیوانوں کا ڈاکٹر ہوں۔

***********

بیوی:۔ کبھی تم نے کسی کا بھلا کیا ہے؟

شوہر: کیوں نہیں تم سے شادی جو کی ہے۔

***********

بیو  ی: جب میں گانا گانے لگتی ہوں تو آپ باہر کیوں جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں؟

شوہر: صرف اس لیے کہ پڑوسی کہیں یہ نہ سمجھیں کہ میں تمہیں مار رہا ہو ں ---

***********

شوہر: (بیوی سے) ڈئیر آج کسی ہوٹل میں چائے پینے جایگے۔

بیوی: کیا بات ہو گئی؟

شو ہر :بات تو کچھ نہیں میں کپ دھوتے دھوتے تنگ آ گیا ہوں -

***********

شوہر جلدی میں کہیں جا رہا تھا کہ بیگم نے کہا۔ ارے پان" تو کھاتے جائیے۔ شوہر پلٹ آیا اور پان منہ میں رکھ کر دوبارہ جانے لگا تو بیگم نے پھر جلدی سے کہا۔ ارے بھئی وہ جوتے۔۔۔ شوہر نے تیزی سے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا۔ رکھ دو۔۔۔ آکر کھا لوں گا۔

***********

ایک عورت پہلی مرتبہ اپنے شوہر کے ساتھ میچ دیکھنے گئی۔ وہ کھیل کے دوران خاموشی سے اپنے شوہر کا تبصرہ سنتی رہی۔ ایک موقع پر اس کا شوہر اچھل اچھل کر تالیاں پیٹنے لگا۔ تم نے دیکھا نہیں۔ فیلڈر نے کتنی مہارت سے گیند کیچ کی ہے۔؟ وہ اس میں چلانے کی کیا بات ہے؟ عورت نے سادگی سے بولی۔ وہ وہاں کھڑا کس لیے ہے۔۔ 

***********

بیوی نے مسکراتے ہوئے اپنے شوہر سے کہا۔

دیکھئے! میں آپ کے لئے ایک سوٹ لائی ہوں بازار  سے -

شوہر نے حیرت سے پوچھا۔ آج تمہیں میر اخیال کیسے آگیا؟

جواب میں   بیو ی  نے بتایا۔ خیال کیوں نہ آتا۔

تین ساڑھیاں خریدنے پر مفت جو مل رہا تھا۔

***********

بیوی شوہر سے) ڈارلنگ جب میں مر جاؤں تو اپنی دوسری بیوی کو میرے کپڑے مت پہنے دینا۔

شوہر :۔ ہاں گھبراؤ مت دیسے بھی فرزانہ کو تمہارے کپڑے نہیں آئیں گے، وہ زرا موٹی ہے۔

***********

 

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Hollywood Movies