Type Here to Get Search Results !

Hollywood Movies

Laal Bujhakkad|لال بجھکڑ

 

لال بجھکڑ
Laal Bujhakkad

روایتوں کی دنیا میں لال بجھکڑ نام نہ جانےنے کب سے زندہ ہے ہمارے دادا تک اِس نام سے واقف تھے۔ اپنے گاؤں کے وہ سب سے زیادہ عقلمند آدمی سمجھتے جاتے تھے۔ جب کوئی بات لوگوں کی سمجھ سے باہر ہو جاتی تو لوگ اُس کے حل کے لئےلال بجھکڑکے پاس جاتے۔اور وہ اُسے حل کردیتے۔

            مشہورہے کہ ایک بار رات کے وقت اُن کے گاؤں سے ایک ہاتھی گذرا اور زمین پر اپنے پاؤں کے نشا نات چھوڑ گیا۔اُس وقت تک گاؤں کے لوگوں نے نہ ہاتھی دیکھا تھا نہ ہی اُس کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے تھے۔

            صبح جب لوگو نے ہاتھی کے پیروں کے نشانات زمین پر دیکھے (بڑے بڑے چکّی کے پاٹوں جیسے نشانات) تو ان لوگو ں کی سمجھ میں کچھ نہ آیا کہ یہ کس چیز کے نشانات ہیں۔ لوگ وہم میں پڑے کہ کہیں یہ کسی وباءکے پیروں کے نشانات تو نہیں ہیں۔اس لئے لوگلال بھجکڑ کے پاس گئے اور اُن کو ساتھ لا کروہ نشانات دکھائے۔

لال بجھکڑنے دیر تک اُن نشانات کو غور سے دیکھا۔سمجھنے کی کو شش کی لیکن کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔لیکن لوگوں کے روبرو وہ اپنی عقلمندی پر آنچ بھی آنے نہیں دنیا چاہتے تھے۔اِس لئے انھوں نے کہا!

لال بجھکڑبوجھ گئے اور بوجھا نہ کوئے

پاؤں میں چاکی باندھ کے ہرن نہ کو دا ہوئے

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Hollywood Movies